ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں اختتام ہوگی، کانگرس - کشمیر میں سبھی لیڈران بھارت جوڑو میں شامل ہوں گے

کانگرس کے رکن پارلیمان اور جموں کشمیر امور کی انچارج رجنی پاٹل کے مطابق راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے کانگریس نے سبھی تیاریاں مکمل کی ہیں۔ Bharat Jodo Yatra to reach J&K on January 19

Bharat Jodo Yatra to reach J&K on January 19, Cong leader
بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں اختتام ہوگی، کانگرس
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 5:20 PM IST

ویڈیو

سرینگر: جموں وکشمیر امور کی کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' یوٹی میں جتنی جلد ممکن ہو سکے اسمبلی انتخابات ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے جموں اور سری نگر میں سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔

رجنی پاٹل نے کہاکہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ راہو ل گاندھی کٹھوعہ، سانبہ سے ہوتے ہوئے جموں پہنچیں گے اور ستواری چوک میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ راہل گاندھی اُدھم پور سے ہوتے ہوئے بانہال وارد ہونگے اور وہاں سے وادی کی اور رخ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا میں نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، بائیں محاذ کے رہنما تاریگامی، مظفر شاہ اور دوسرے لیڈران شرکت کر رہے ہیں۔ رجنی پاٹل نے کہاکہ سری نگر اور جموں میں راہل گاندھی پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

یاترا کے انتظام کے لیے کانگرس نے جموں اور سرینگر میں متعدد ہوٹل بک کئے ہیں جہاں کانگریس لیڈران اور کارکنان قیام کریں گے۔ سرینگر میں پانچ سو سے زائد ہوٹل کمروں کو لیڈران و کارکنان کے قیام کے لیے بک کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا سات ستمبر کو کنیاکماری سے شروع ہوئی تھی اور بارہ ریاستوں سے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے سرینگر میں میں اختتام پذیر ہوگی۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ اس یاترا سے ملک کے مختلف خیالات اور مذہب کے لوگوں کو جوڑنے کا پیغام دے رہے ہیں تاکہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی شکست ہو۔

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رجنی پاٹل نے کہاکہ ہم گذشتہ تین برسوں سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں جلد ازجلد انتخابات ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے ہی سرکار بنتی ہے جو عوام کے مشکلات کا ازالہ کرتی ہے، لہذا مرکزی حکومت کو اب مزید دیری نہیں کرنی چاہیے۔ اُن کے مطابق اب کافی وقت ہو گیا مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر میں چناو کے حوالے سے فیصلہ لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.