ETV Bharat / state

Batamaloo Fire Incident: سرینگر میں دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل - آتشزدگی کے دوران ایک کمرشل عمارت خاکستر

بٹہ مالو آتشزدگی کے دوران ایک کمرشل عمارت خاکستر ہوئی تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Two Fire Fighters Hospitalized

دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 1:30 PM IST

دو فائر فائٹرز دم گھٹنے کے باعث ہسپتال میں داخل

سرینگر (جموں و کشمیر): سرینگر کے مومن آباد، بٹہ مالو علاقے میں اتوار کی سہہ پہر کو ’’ڈائمند ہارڈ وئیر‘‘ نامی ایک سہ منزلہ عمارت میں آگ نمودار ہوگئی تھی جس کے شعلوں نے عمارت کو چشم زدن میں اپنی زد میں لے لیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے دوران دو فائر فائٹرز کو دم گھٹنے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم احتیاطی طور پر فائر فائیٹنگ گاڑی اور واٹر پمپ کو جائے واردات پر ہی رکھا گیا ہے۔ ہسپتال میں داخل فائر مین کی شناخت نور عالم اور محمد الطاف کے طور پر ہوئی ہے۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ پر قابو کرنے کا یہ آپریشن قریب 6 گھنٹوں تک جاری رہا اس آپریشن میں 19 فائر اسٹیشنوں کی 20 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق ’’نور عالم کو احتیاتی طور پر ابھی بھی ہسپتال میں رکھا گیا ہے لیکن راتھر کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ دونوں فائر فائٹرز ٹھیک ہیں اور ہم نے آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، اور حفاظتی اقدام کے طور پر جائے وقوعہ پر ایک واٹر پمپ اور فائر فائٹنگ گاڑی تعینات رکھی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’گزشتہ روز آگ بجھانے کا آپریشن چھ گھنٹوں تک جاری رہا اور 19 اسٹیشنز کے فائر فائٹرز اور 20 گاڑیوں کو استعمال میں لایا گیا کیونکہ عمارت پینٹ اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری ہوئی تھی۔‘‘

مزید پڑھیں: Cambodia Night Club Fire کمبوڈیا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.