ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں آٹھ مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

وادیٔ کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں 8 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ weather forecast in Kashmir

کشمیر میں آٹھ مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

author img

By

Published : May 3, 2023, 11:14 AM IST

سری نگر: محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادیٔ کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 8 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے 6 مئی تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد از دوپہر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد 7 اور 8 مئی کو کئی مقامات پر بارشوں کی توقع ہے۔ محکمے نے سیاحوں سے گرم کپڑے ساتھ رکھنے کو کہا ہے کیونکہ وادی میں 8 مئی تک موسم سرد رہ سکتا ہے۔ ادھر وادی میں خراب موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجۂ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Heavy Rain In Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش سے عام زندگی مفلوج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.