ETV Bharat / state

Diabetes in JK: جموں وکشمیر میں تین لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے شکار - کشمیر ذیابیطس

آیوشمان بھارت کی جانب سے کشمیر میں 25 لاکھ افراد کی اسکریننگ عمل میں لائی گئی جن میں دو لاکھ سے زائد افراد شوگر کے عارضہ میں مبتلا پائے گئے۔

جموں وکشمیر میں 3 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے شیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 12:49 PM IST

جموں وکشمیر میں 3 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے شیار

سرینگر: جموں وکشمیر میں غیر متعدی بیماروں کا پتہ لگانے کی خاطر آیوشمان بھارت کی جانب سے کی گئی اسکریننگ مہم کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں وکشمیر یو ٹی میں 8.3 فیصد آبادی ذیابیطس کی شکار ہے۔ آیوشمان بھارت نے کشمیر صوبے میں 45 لاکھ لوگوں کی نشاندہی کی تھی جن میں 3 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں شوگر بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایسے میں وادی کے دس اضلاع میں 25لاکھ 29 ہزار 939 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے 2 لاکھ 10 ہزار 986 افراد شوگر کی بیماری میں مبتلا پائے گئے۔

علاوہ ازیں جموں صوبے کے 10 اضلاع میں 19 لاکھ 79 ہزار 934 افراد کی نشاندہی کی گئی جن میں سے ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تازہ سروے میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے کہ کشمیر صوبے کے 10 اضلاع میں ذیابیطس کی تشخیص کے لیے 22 لاکھ 5 ہزار 980 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، جن میں 24 فیصد یعنی 5 لاکھ 27 ہزار 965 افراد میں شوگر بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔

ادھر، وادی کشمیر میں ضلع سطح پر ظاہر کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں سے 30 ہزار سے زیادہ افراد شوگر سے متاثر پائے گئے۔ ضلع کولگام کی ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ افراد میں شوگر بیماری کا تشخیص کی گئی جن میں سے لگ بھگ 13 ہزار افراد اس بیماری سے متاثر تھے۔ اسی طرح پہاڑی ضلع شوپیاں کی 98 ہزار 405 افراد میں سے تقریباً 9ہزار افراد ذیابیطس کی بیمارے کے شکار پائے گئے۔ جبکہ ضلع پلوامہ 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد میں یہ تشخیص کی گئی جن میں سے 17ہزار 507 میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میں 4 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے لگ بھگ 39 ہزار افراد میں ذیابیطس میں پائے گئے۔ گاندربل ضلع میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کے نمونے حاصل کئے گئے جن میں سے تقریبا ہزار سے بھی زائد افراد شوگر میں مبتلا پائے گئے۔ جبکہ بڈگام میں 2 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد کی اسکریننگ عمل میں لائی گئی جن میں 22 ہزار سے زائد افراد اس بیماری کے شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: High BP in JK: جموں وکشمیر کی 20 فیصد سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کی شکار، سروے

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں شوگر بیماری کا پتہ لگانے کے لیے 3 لاکھ 75 ہزار 736 افراد کی تشخیص کی گئی جن میں سے 11 ہزار 826 افراد اس بیماری میں مبتلا تھے۔ بانڈی پورہ میں اسکریننگ کے دوران ایک لاکھ 42 ہزار 487 افراد میں سے 11ہزار 826 ذیابیطس بیماری کے شکار پائے گئے۔ وہیں ضلع کپوارہ میں 3 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کا تشخیص عمل میں لایا گیا جن میں 26 ہزار سے زائد افراد شوگر سےمتاثر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.