ETV Bharat / state

Article 370 Abrogation: کشمیری لکچرار انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش - کشمیری لکچرار ظہور بٹ

سپریم کورٹ میں دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں کی سماعت کے دوران کشمیری لکچرار، ظہور احمد بٹ، عرضی گزاروں کے حق میں دلائل پیش کرنے کے بعد معطل کر دئے گئے تھے۔

کشمیری لکچرار انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 4:31 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک لیکچرار ظہور احمد بٹ، جنہیں 23 اگست کو سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے معاملے میں درخواست گزاروں کے حق میں دلائل پیش کرنے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا، جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

پولیٹیکل سائنس کے ایک سینئر لیکچرار ظہور بٹ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ ’’میں جمعرات کو ایک انکوائری کے ایک حصے کے طور پر جموں کے اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر سباح مہتا کے سامنے پیش ہوا اور کمیٹی کو اپنی چھٹی کی درخواست، اسٹیشن کی اجازت اور دیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 22 اور 23 اگست کو نئی دہلی جانے کے لیے انہوں نے دو دن کی چھٹی کے لیے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

دلچسپ امر ہے کہ بٹ کو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے معطل کر دیا تھا۔ بٹ کو ایس ای ڈی کے ایک حکم نامے کے مطابق: ’’جموں و کشمیر سیول سروسز ریگولیشنز، جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز کنڈکٹ رولز اور جموں و کشمیر چھٹی کے قواعد کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر، فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Journalist Gets Show Cause Notice کشمیری صحافی احمد علی فیاض کو سرکاری مکان خالی کرنے کیلئے وجہ بتاؤ نوٹس جاری

سرینگر کے ایک سرکاری اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے سینئر لیکچرر کی معطلی کا معاملہ سینئر وکیل کپل سبل نے 28 اگست کو چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچور کی سربراہی میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے اٹھایا تھا۔ اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’بھارت کے اٹارنی جنرل معاملے کی تحقیقات کریں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.