ETV Bharat / state

Amshipora Fake Encounter Case: امشی پورہ فرضی جھڑپ میں ملوث آرمی کیپٹن کے خلاف کورٹ مارشل شروع - شوپاین فرضی انکاؤنٹر

شوپیان فرضی انکاؤنٹرمیں ملوث پائے گئے آرمی کیپٹن کے خلاف فوجی عدالت نے کورٹ مارشل شروع کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق فوج نے آرمی کیپٹن بھوپندر سنگھ کے خلاف کورٹ مارشل شروع کیا۔ Amshipora Fake Encounter Case

امشی پورہ فرضی جھڑپ میں ملوث آرمی کیپٹن کے خلاف کوٹ مارشل شروع

author img

By

Published : Apr 3, 2022, 8:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں 18 جولائی سنہ 2020 میں فوج نے فرضی انکاؤنٹر کرنے میں ملوث پائے گئے آرمی کیپٹن کے خلاف فوجی عدالت نے کورٹ مارشل شروع کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق فوج نے آرمی کیپٹن بھوپندر سنگھ کے خلاف کورٹ مارشل شروع کیا۔ Amshipora Fake Encounter Case۔ واضح رہے کہ 18 جولائی سنہ 2020 میں آرمی نے دعویٰ کیا تھا کہ ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں ایک تصادم میں انہوں نے تین عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ اس فرضی تصادم کے تین ہفتے بعد شوپیان میں لاپتہ ہونے والے راجوری کے تین نوجوان مزدوروں کے والدین نے لاشوں کی تصاویر دیکھ کر ان کی شناخت ان کے تین بیٹے 25 سالہ ابرار احمد، 16 سالہ محمد ابرار اور 21 سالہ امتیاز احمد کے طور پر کی۔

یہ تینوں معصوم افراد 15 جولائی کو راجوری سے 130 کلو میٹر کا پہاڑی فاصلہ طے کرکے شوپیان مزدوری کرنے کے لیے آئے تھے اور وہاں فوج نے انہیں ایک باغ میں فرضی انکوائنٹر کرکے عسکریت پسند قرار دیا تھا۔ اس فرضی انکاؤنٹر کے مقدمے میں راجپورہ علاقے کے دو مقامی افراد بھی پولیس کی تحویل میں ہیں جنہوں فوج کو ان نوجوانوں کے متعلق اطلاع دی تھی کہ یہ عسکریت پسند ہے۔

اس فرضی انکاؤنٹر کی جانچ پولیس نے بھی کی تھی۔ پولیس نے ڈی ایس پی کے قیادت میں سپیشل انویسٹگیشن ٹیم کا قیام کیا تھا جس نے یہ ثابت کیا تھا کہ 20 لاکھ روپئے کی لالچ میں مذکورہ فوجی افسر نے یہ فرضی تصادم کرکے ان تین نوجوانوں کو ہلاک کیا تھا۔ فوج نے اپنی کورٹ آف انکوائری میں کہا تھا کہ مذکورہ افسر نے آرمڈ فورسز نے اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) کے تحت حاصل اختیارات سے تجاوز کیا تھا اور چیف آف آرمی اسٹاف کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر عدالت مارشل کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ سپریم کورٹ نے منظور کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shopian Encounter Update: شوپیان انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند سمیت ایک عام شہری ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.