ETV Bharat / state

Campaign For Tobacco Free Schools کشمیر کے تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم شروع - انٹی تمباکو ڈرائیور کشمیر

جی اے ٹی ایس 2 ڈاٹا کے مطابق جموں و کشمیر میں 35.2 فیصد مرد،5.1 فیصد خواتین اور 20.8 فیصد بالغ تمباکو نوشی کی بری عادت کے شکار ہیں۔ان میں سے 6.8 فیصد مرد،1.5 فیصد خواتین اور 4.3 فیصد بالغ بغیر دھویں کے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 39.7 فیصد مرد، 6.2 فیصد خواتین اور23.7 فیصد بالغ دھویں والے تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 8:21 PM IST

کشمیر کے تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی کے خلاف مہم شروع

سرینگر: جموں کشمیر میں تمباکو نوشی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،جس کے پیش نظر محکمہ طب اور تعلیم نے مل کر تعلیمی اداروں میں طلبہ میں تمباکو نوشی کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ طب نے وادی کے تمام چیف ایجوکیشنل افسران کو آج تمباکو نوشی اور کوٹپا ایکٹ کے متعلق جانکاری دی۔ جس میں ان کو آگاہ کیا گیا کہ اسکول کے ایک سو میٹر دائرے میں کوئی بھی دکاندار یا چھاپڑی فروش تمباکو یا سگریٹ بھیج نہیں سکتا ہے۔کوٹپا ایکٹ اسکول کا پرنسپل یا متعلقہ استاد جس کو اسکول نے تمباکو نوشی کے خلاف نوڈل افسر منتخب کیا ہو تمباکو بھیجنے والے دکاندار یا چھاپڑی فروش کو جرمانہ عائد کرنے کے اختیارات رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کے مطابق جموں کشمیر میں 38 فیصد مرد اور 3.6 فیصد خواتین تمباکو نوشی کر رہے ہے جس میں سے 27 فیصد مرد سگریٹ، اور دیگر تمباکو اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔یہ سروے سنہ 2022 میں کی گئی تھی جس کے مطابق جموں وکشمیر میں ہر برس تمباکو نوشی پر 850 کروڑ روپئے خرچ کیے جاتے ہیں۔ وہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے شائع کیے گئے اپنے جریدے میں میں اس بات کا انکشاف کیا کہ جموں وکشمیر میں 43.75 فیصد آبادی تمباکو اور اس سے بننے والی اشیاء کا استعمال کر رہے ہے۔اس جریدے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے شمالی ضلع کپواڑہ میں سب سے زیادہ 56.6 فیصد آبادی تمباکو کا استعمال کرتے ہے جبکہ ضلع جموں سب سے کم 25.7 فیصد لوگ تمباکو نوش ہیں۔

مزید پڑھیں: Tobacco Control Programme تمباکو نوشی کو قابو کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا

تمباکو نوشی کو قابو میں کرنے کے لئے محکمہ صحت نے امسال ٹھان لی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں ایک بڑی مہم کا آغاز کررہی ہے جس میں تمباکو کے مضر اثرات اور تمباکو کو بیھجنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ صحت کے تمباکو کنٹرول کے نوڈل افسر ڈاکٹر میر مشتاق نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے چیف ایجوکیشنل افسران اور ناظم تعلیم تصدق حسین کے ساتھ آج آگاہی پروگرام کا آغاز کیا گیا،جو اب ہر علاقے میں منعقد ہوگا۔ کشمیر کے ناظم تعلیم تصدق حسین نے بتایا کہ تمباکو نوشی کے خلاف ہر اسکول میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی اور کوٹپا ایکٹ کے تحت تمباکو نوشی پر قابو پایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Tobacco Use In kashmir چار برسوں کے دوران بارہ سو سے زائد افراد نے تمباکو نوشی سے ناطہ توڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.