ETV Bharat / state

Hamas Israel War اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے سے قبل پی ڈی پی رہنماؤں پر کریک ڈاؤن: پی ڈی پی ترجمان - Anti Isreal Protests in؎ Kashmir

پی ڈی پی ترجمان نے کہا کہ گاندربل اور بڈگام میں پی ڈی پی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کا پروگرام تھا لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے پی ڈی پی رہنماؤں پر کریک ڈاؤن جردیا اور متعدد لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ Anti Isreal Protests in Kashmir

Anti Isreal Protests in Kashmir
Anti Isreal Protests in Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 10:56 AM IST

سرینگر: وادیٔ کشمیر میں حماس اسرائیل جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے عوام کو روکا جارہا ہے۔ اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور جارحیت کے خلاف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے احتجاجی پروگرام سے قبل متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے یا گھروں میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ پی ڈی پی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطین پر جارحیت کے خلاف پارٹی کا آج ضلع بڈگام اور گاندربل میں احتجاج کا پروگرام تھا لیکن پولیس نے ان کے متعدد لیڈران اور کارکنان کو حراست میں لیا ہے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hamas Israel War حماس نے مزید دو یرغمالی خواتین کو رہا کیا

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن ویری، جنرل سیکرٹری غلام نبی لون ہانجور کو پولیس نے گھر میں ہی نظر بند رکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ضلع بڈگام کے پارٹی صدر محمد یاسین بھٹ کو پیر کی شب حراست میں لیا ہے اور ان کو چاڈور تھانے میں قید کیا ہے۔ ضلع گاندربل کے پارٹی صدر ظہور احمد اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ڈی پی ضلع سرینگر اور بارہمولہ کے صدور عبد القیوم بھٹ، جلال الدین شاہ کو پولیس نے گھر میں نظر بند رکھا ہے۔

ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پارٹی نے آج ضلع بڈگام اور گاندربل میں اسرائیل کی غزہ پر عام شہریوں پر بمباری اور جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ان کے لیڈران پر کریک ڈاؤن کرلیا ہے تاکہ پارٹی کی جانب سے کوئی مظاہرہ نہ کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی نے گزشتہ ہفتے سرینگر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ تاہم پولیس نے اس پر بھی روک عائد کی۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد پر گزشتہ دو جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کی تاکہ اسرائیل کے خلاف کوئی احتجاج نہ کیا جاسکے۔ علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے چیرمین میر واعظ عمر فاروق کو بھی گزشتہ دو جمعہ سے گھر میں نظر بند رکھا گیا ہے اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کے خطاب کرنے سے روکا گیا۔ وہی ضلع بڈگام میں گزشتہ جمعہ کو اسرائیل کے خلاف احتجاج ہوئے تھے تاہم انتظامیہ نے گزشتہ جمعہ ضلع میں سخت پابندی عائد کی اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج نہ کرے۔

غور طلب ہے کہ ماضی میں کشمیر میں اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوتے تھے تاہم اس مرتبہ حکام اس قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ نے وادی میں کسی بھی احتجاج پر سخت پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ وہ وادی میں کسی بھی سیاسی جماعت یا سماج مخالف عناصر کو پر امن ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کو لوگوں کو مظاہروں سے اکسانے کوشش کو ناکام کر دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.