ETV Bharat / state

Anand Mahindra Praises Kashmiri Engineer: آنند مہندرا نے کشمیری انجینیئر کی سولر کار کی ستائش کی - آنند مہندراٹویٹر ہینڈل پر بلال کی تخلیق کی تعریف

ملک کے معروف تاجر آنند مہندرا نے کشمیری انجینیئر بلال احمر کی تعریف کی جس نے سولر کار بنائی ہے۔ آنند مہندرا نے کہا کہ ’بلال کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ واضح طور پر ڈیزائن کو قابل فروخت بنانے کے لئے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مہندرا ریسرچ ویلی میں ہماری ٹیم بلال کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔ Mahindra Praises Kashmiri Engineer Bilal Mir

آنند مہندرا نے کشمیری انجینئر کی سولر کار کی ستائش کی

author img

By

Published : Jul 21, 2022, 4:52 PM IST

سرینگر: گزشتہ ماہ سرینگر شہر کے صنعت نگر علاقے سے تعلق رہنے والے انجینیئر بلال احمد میر نے شمسی توانائی پر چلنے والی ایک کار کا ڈیزائن اور ماڈل تیار کرکے مثال قائم کی تھی۔ Anand Mahindra Praises Kashmiri Engineer Bilal Mir’s Solar Car بلال احمد کی جانب سے تیار کی گئی سولر کار کو سوشل میڈیا پر بھی خاصی پذیرائی حاصل ہوئی وہیں معروف صنعت کار آنند مہندرا نے بلال احمد کی 11 برس کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے ان کی 'کانسیپٹ کار' کو مزید بہتر بنانے کے لیے مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔

Kashmiri Engineer Develops Solar Car
آنند مہندرا نے کشمیری انجینئر کی سولر کار کی ستائش کی

آنند مہندرا، جو ٹیکنالوجی اور اختراعات میں گہری دلچسپی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بلال احمد کی تیار کردہ سولر کار کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'بلال کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ میں ان کے اکیلے اس پروٹو ٹائپ کو تیار کرنے کی تعریف کرتا ہوں۔ واضح طور پر ڈیزائن کو قابل فروخت بنانے کے لئے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مہندرا ریسرچ ویلی میں ہماری ٹیم اسے مزید ترقی دینے کے لیے ان کے (بلال) کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ بلال کو گاڑیوں کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔ انہوں نے ایک دہائی سے زیادہ اپنے خواب 'شمسی توانائی سے چلنے والی کار' کے لیے وقف کیا۔ Kashmiri Engineer Develops Solar Carبلال نے بغیر کسی مالی امداد کے کار کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بلال نے کہا تھا کہ 'اگر مجھے ضروری تعاون ملتا تو میں کشمیر کا ایلون مسک بن سکتا تھا۔'

مزید پڑھیں: Engineer Developed Solar Car : سرینگر کے انجینیئر کا انوکھا کارنامہ

بلال کے مطابق انہوں نے 1950 کی بنی ہوئی مختلف لگژری کاروں کو دیکھا اور ان کا مطالعہ کیا۔ پھر ڈیلورین نامی ایک انجینیئر سے ملاقات کی جنہوں نے حالیہ دنوں میں ایک کمپنی 'دی ایم سی' شروع کی ہے اور یہاں سے انہیں سولر کار بنانے کا کانسیپٹ ملا۔ بلال کے مطابق 'مرسیڈیز، فراری، بی ایم ڈبلیو جیسی کاریں عام آدمی کے لیے محض ایک خواب ہیں۔ صرف چند لوگ ہی ایسی گاڑیوں کی سواری کرپاتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.