اننت ناگ: جموں و کشمیر میں خراب موسم کی وجہ سے حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو دوسرے روز بھی معطل کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کے لیے بدھ کے روز بھی یاترا کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے راستے میں موسمی صورتحال ابتر ہے، جوں ہی موسم ٹھیک ہوگا تو یاتریوں کو آگے جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ Due to inclement weather yatra suspended
انہوں نے کہا کہ کسی بھی یاتری کو نہ تو چندنواڑی سے اور نہ ہی بالتل کے راستے سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گی، اس کے علاوہ یاتریوں کو جموں سے بھی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ تقریباً 65 ہزار یاتریوں نےاب تک شری امرناتھ گھپا کا درشن مکمل کیا ہے۔Amarnath yatra 2022
یہ بھی پڑھیں : Amarnath Yatra Temporarily Suspended: خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر روک دیا گیا