ETV Bharat / state

Padma Shri Awards پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب غلام محمد زز سے خاص ملاقات - غلام محمد زز سے بات چیت

امسال یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک بھر میں مخلتف زمروں کے تحت 91 اشخاص کو پدم شری ایوارڈز دئیے جارہے ہیں۔ان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو شخصیت بھی شامل ہیں۔موہن سنگھ اور غلام محمد زز کے ناموں کا اعلان بدھ کو یوم جمہوریہ کے موقعے پر صدریہ جمہوری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

غلام محمد زز سے خاص ملاقات
غلام محمد زز سے خاص ملاقات
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 3:26 PM IST

Updated : Jan 26, 2023, 7:37 PM IST

جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے دو اشخاص کو ملک کے سب سے اعلی ترین سویلین ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ان میں تعلیم کے زمرے میں موہن سنگھ جبکہ آرٹ کے زمرے میں غلام محمد زز کا نام قابل ذکر ہیں ۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے غلام محمد زز سے ایک خاص بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ وادی کشمیر کے لئے فخر کی بات ہے۔ ایسے میں یہ کہتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ میرے کام اور فن کو ملکی سطح پر سراہا گیا۔

غلام محمد زز

انہوں نے کہا سنتور کے علاوہ کلاسیکی یا صوفیانہ موسیقی میں استعمال ہونے والے ساز بنانے کا کام ہمارا پشتینی کام ہے جو کہ میں ابھی تک میں جاری رکھے ہوا ہوں۔ اور جب تک حیات باقی ہے تب تک میں اس فن کو آگے لے جاتا رہوں گا۔تاہم انہوں نے گلہ کیا یہ ایوارڈ اس سے قبل انہیں والد یا دادا کو ملنا چائیے تھا۔ امسال کے یوم جمہوری پر ملک بھر میں مخلتف زمروں کے تحت 91 اشخاص کو پدم شری ایوارڈز دئیے جارہے ہیں۔ان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو شخصیت بھی شامل ہیں۔موہن سنگھ اور غلام محمد زز کے ناموں کا اعلان بدھ کو یوم جمہوریہ کے موقعے پر صدریہ جمہوری کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

موہن سنگھ کو ادب اور تعلیم کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے کے پیش نظر پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا جارہا ہے۔ جبکہ شہر خاص کے زینہ کدل علاقے کے رہنے والے غلام محمد زز جو کہ آرٹ کے میدان میں منفرد پہچان رکھتے ہیں کو بھی اس بڑے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پدم شری ایوارڈ ملک کے اعلی ترین شہری ایوارڈ میں سے ایک ہے جو کہ تین زمروں میں دیا جاتا یے ۔جس میں پدم وبھوشن،پدم بھوشن اور پدم شری۔ یہ ایوارڈز بھارت کے صدر کی طرف سے رسمی تقریب میں دئیے جاتے ہیں جو عام طور پر ہر سال مارچ یا اپریل میں راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جاتی ہے۔

واضح رہے امسال 6 پدم وبھوشن،9 پدم بھوشن،اور 91 پدم شری ایوارڈ دئیے جائے گے۔ وہیں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 19 خواتین بھی شامل ہیں-

مزید پڑھیں:Padma Shri Awards Announcement موہن سنگھ اور غلام محمد زز پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب

Last Updated : Jan 26, 2023, 7:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.