ETV Bharat / state

سرینگر کے 88 مقامات ریڈ زون قرار - lockdown in srinagar area

ان مقامات پر دوبارہ لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔

jk
jk
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 9:02 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر سری نگر ضلع انتظامیہ نے شہر کے 88 مقامات کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں عائد کی ہیں۔

سرینگر کے 88 مقامات ریڈ زون قرار
ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے عالمی وبا کو مزید پڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔ پابندیوں کے تحت ریڈ زون قرار دیا گیا علاقہ جات میں عوام کی نقل و حرکت کو قابو کرنے کے لئے بیری کیٹس اور خار دار تار لگائے گئے ہیں اور پولیس کی گاڑیوں میں نصب کئے گئے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بھی لوگوں کو اپنے گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔
دوبارہ لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں
دوبارہ لاک ڈاؤن جیسی پابندیاں

اس کے علاوہ کاروباری اور دیگر ادارے بھی بند ہیں تاہم سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے دفاتر میں حاضر رہنے کو کہا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر افراد کی صحت یابی اور اس پر قابو کرنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ جیسے جیسے ان علاقہ جات میں صورتحال بہتر ہوگی ان جگہوں کو ریڈ زون زمرے سے ہٹا دیا جائے گا۔

88 مقامات ریڈ زون قرار
88 مقامات ریڈ زون قرار

وہیں دوسری جانب مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں سیاحوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ وہ کل سے جموں و کشمیر کے صحت افزا مقامات میں سیر و تفریح کے لیے آسکتے ہیں تاہم انہیں بھی کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے قبل از وقت ہوائی جہاز کی ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ کرنی لازمی ہوگی۔

انتظامیہ کے اس فیصلے سے مقامی باشندے الجھن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف ہم پر پابندی عائد کی جا رہی ہیں وہی سیاحوں کو یہاں آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کی روک تھام کیسے ممکن ہے؟

واضح رہے کہ کشمیر صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی عوام کی نقل حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن صوبہ جموں میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ جموں و کشمیر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 180 ہو چکی ہے۔ اس میں ایک 11 روز کا نوزائد بچہ بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.