ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں 41 لاکھ ڈومیسائل اسناد کی اجرائی: انتظامیہ

جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے یعنی 5اگست 2019سے اب تک 41لاکھ افراد کو ڈومیسائل اسناد فراہم کی ہیں۔

جموں و کشمیر میں 41 لاکھ ڈومیسائل اسناد اجرا: انتظامیہ

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 6:27 PM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو برس آئندہ کل یعنی پانچ اگست کو مکمل ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل انتظامیہ نے ’’جموں وکشمیر - 'نئے دور کی طرف رواں دواں‘‘( Marching to a New Era) کے نام سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں گزشتہ دو برسوں کے دوران سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی اور دیگر اسکیموں کا ذکر کیا گیا ہے اور اس کے متعلق ڈاٹا شائع کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر میں 41 لاکھ سے زائد ڈومیسائل اسناد دی جا چکی ہیں جن میں 55931 مغربی پاکستانی مہاجرین، 2754 سابق غیر ریاستی والمکی اور 798 گرکھا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ریاست میں انکو دفعہ 35 اے کے تحت مستقل باشندہ بننے کے حقوق نہیں تھے، لیکن دفعہ 370اور 35اے کی منسوخی سے اب کوئی بھی غیر مقامی شخص چند شرائط پورے کرکے جموں و کشمیر میں ڈومسائل کا حقدار بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: چار اگست 2019 کی وہ یادیں جو آج بھی تازہ ہیں

رپورٹ میں ڈومسائل کے علاوہ ڈی ڈی سی انتخابات اور پنچایتی راج ایکٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکار کی طرف سے تعمیری پروجیکٹ، مختلف اسکیموں اور دیگر کاموں کی بھی تفصیل دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پانچ اگست کے بعد نئے پاور پروجیکٹ - جو تعمیر کئے جانے والے ہیں - کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیلانی سے منسوب ہڑتال کی کال فرضی: پولیس

انتظامیہ کے ایک افسر نے نام مخفی رکھنے کے شرط پر بتایا کہ اس رپورٹ کو تیار کرنے میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ڈاٹا اور کاموں کی فہرست تیار رکھیں اور گزشتہ چند ماہ سے اس پر شدت سے کام کیا جا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’پانچ اگست پر اس رپورٹ کو شائع کرنے کا مقصد ہے کہ انتظامیہ عوام کو دکھائے کہ دفعہ 370 کے بعد ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخ کے دو سال: 'بی جے پی کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.