سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ میں جمعرات کی دیر شام آج کئی ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ جن ضؒع ترقیاتی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ان میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان، بڈگام، ادھمپور، پونچھ اور سانبہ اضلاع شامل ہے۔ جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکمنامے کے مطابق ضلع پلوامہ میں تعینات بصیرالحق چودھری کا تبادلہ کرکے بشارت قیوم کو نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔بصیرالحق چودھری کو کشمیر پاؤر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Transfer Of JKAS Officers جموں و کشمیر میں افسران کے تبادلے اور تقرریاں
ضلع شوپیان کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار وہستی کو تبادلہ کرکے ضلع ٹرقیاتی کمشنر ادھمپور میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ راہل پانڈے کی جگہ تعینات کئے گئے ہیں جن کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی تعیناتی کے لئے انتظار کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لاربو کو ضلع بڈگام کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔منگو شیرپا کو ڈائریکٹر انفارمیشن کا اضافی عہدہ دیا گیا ہے۔ مذکورہ افسر جموں کشمیر ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کا تبادلہ ایل جی کے دفتر میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کیا گیا ہے۔ابھیشیک شرما کو ضلع سانبہ کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ جے کے ای جی اے محکمے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائذ تھے۔