ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

جموں و کشمیر میں آج 474 کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 137 جموں خطے سے ہیں اور 337 کشمیر وادی سے ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 8:03 PM IST

مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1578 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں 73 افراد ایسے ہیں جو باہر سے آئے ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق 1578 نئے مثبت معاملات کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 50,712 پہنچ گئی ہے۔ آج پائے گئے کیسز میں سے 800 خطہ جموں سے ہیں اور 770 خطہ کشمیر سے ہیں۔

یہ لگاتار نواں دن ہے کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز 1592 پازیٹیو کیسز درج ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کا کووڈ کنٹرول روم کیسے کام کرتا ہے؟

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 267 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 43، پلوامہ میں 34، بڈگام میں 176، اننت ناگ میں 41، بانڈی پورہ میں 70، کپواڑہ میں 66، کولگام میں 18، شوپیاں میں 8، گاندربل میں 47، جموں میں 415، راجوری میں 64، کھٹوعہ میں 38، ادھمپور میں 101، سانبہ میں 44، رامبن میں 27، ڈوڈہ میں 26، پونچھ میں 49، ریاسی میں 2 اور کشتواڑ میں 42 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 474 کورونا مریض آج صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں میں سے 137 جموں خطے سے ہیں اور 337 کشمیر وادی سے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق 50,712 پازیٹیو کیسز میں سے 15,169 فعال ہیں جبکہ 34,689 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 854 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.