ETV Bharat / state

کشمیر میں 154 نئے کیسز کی تصدیق - kashmir news

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں 14 سی آر پی ایف اہلکار اور چھ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

کشمیر میں 154 نئے کیسز کی تصدیق
کشمیر میں 154 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:07 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 154 نئے مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس طرح سے اس یونین ٹیریٹری میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5834 پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج مثبت پائے گئے کیسز میں 14 سی آر پی ایف اہلکار، 5 پولیس اہلکار، 6 حاملہ خواتین، 2 ڈاکٹرز، 6 ماہ کی بچی، دو کسمن بچے، اور محکمہ صحت کے چند اہلکار بھی شامل ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں 28 مثبت کیسز، بارہمولہ میں 21، بڈگام میں 20، شوپیاں میں 12، جموں اور پلوامہ میں بالاترتیب، 11، کولگام میں 9، کپواڑہ اور کٹجوعہ میں سات سات، کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ادھمپور میں اور رامبن میں چھ چھ کیسز، ڈوڈہ میں 4، سانبہ میں 3، بانڈی پورہ میں 2 اور راجوری، ریاسی، اور کشتواڑ میں بالترتیب ایک ایک پازیٹیو کیس پایا گیا ہے۔

بتا دیں کہ وادی کشمیر میں آج کورونا متاثرہ تین خواتین کی ہفتہ کے روز موت واقع ہونے کے ساتھ اس وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی ہے۔ ضلع سرینگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 19 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیاں میں دس، کولگام میں نو، ،اننت ناگ میں چھ، کپوارہ میں پانچ، بڈگام اور پلوامہ میں تین تین اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.