ETV Bharat / state

SSP Shopian On Encounter شوپیاں انکاؤنٹرمیں مارا گیا عسکریت پسند کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا، ایس ایس پی شوپیاں

ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے کہا کہ مہلوک عسکریت پسند جاظم فاروق کشمیر پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے، جبکہ معروف مقبول نامی دوسرا عسکریت پسند پولیس کو مطلوب تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 6:35 PM IST

two-most-wanted-lashkar-militants-killed-in-shopian-encounter-ssp-shopian
Etv Bharatشوپیاں انکاؤنٹرمیں مارا گیا عسکریت پسند کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا، ایس ایس پی شوپیاں
شوپیاں انکاؤنٹرمیں مارا گیا عسکریت پسند کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا، ایس ایس پی شوپیاں

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے آلشی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 44 آر آر ، 178بٹالین سی آر پی ایف اور شوپیاں پولیس نے درمیانی شب مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی،جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو مقامی عسکریت پسند مارے گئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی بعد میں ان کی شناخت معرفت مقبول ولد محمد منگلو ساکن چھی گنڈ کیگام شوپیاں اور جاظم فاروق عرف ابرار ولد فاروق احمد وانی ساکن ہف شرمال کے بطور ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ جاظم فاروق کشمیر پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق جبکہ معروف مقبول نامی دوسرا عسکریت پسند پولیس کو مطلوب تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ انکاؤنٹر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک کامیابی ہے کیونکہ معرفت مقبول پچھلے ایک سال سے ضلع میں سرگرم تھا اور یہ لوگ نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کے صفوں میں ریکرومیٹ کا کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: Encounter in Shopian شوپیان میں انکاؤنٹر، دو مقامی عسکریت پسند ہلاک

دریں اثناہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب عسکریت پسندوں کو مار گرایا ہے اور تصادم آرائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین میں سے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.