سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں یکم فروری کو عثمانیہ کالونی حول می پیش آئے تیزاب حملے کے بعد انتظامیہ نے سرینگر میں تیزاب کی خرید و فروخت کے قوانین کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے 11 افراد پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دیا ہے، جو 2 ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔ Task Force to Regulate Acid Sale in Srinagar
ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز نے اپنے ایک حکم نامہ میں کہا ہے کہ سرینگر میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعہ کے بعد اصلاحی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس لیے ضلع میں تیزاب کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے کیلئے ٹاسک فورش تشکیل دیا گیا ہے۔ Acid Sale Regulation in Srinagar
ٹاسک فورس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈپٹی کنٹرول انفورسمنٹ لیگل میٹرولاجی، اسسٹنٹ کمشنر لیبر، ایس ڈی پی او مہاراج گنج، ایس ڈی پی او شہید گنج، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ ساوتھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ نارتھ اور اسسٹنٹ ٖڈرگ کنٹرولر شامل ہیں۔
حکم نامہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس سرینگر میں غیرقانونی طریقے سے ہورہی تیزاب کی خرید و فروخت کا پتہ لگانے کیلئے ایک سروے کرے گا اور 2ہفتوں کے دوران سفارشات سمیت اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ غیر قانونی طور پر تیزاب فروخت کرنے والوں کی دکانیں اور تجارتی مراکز کو سیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں لائسنس رکھنے والے دکانداروں کے پاس تیزاب فروخت کرنے کی تمام تفصیلات درج ہونی چاہیے۔