ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پھیلانے سے باز رہیں، ایس ایس پی شوپیاں تنوشری - ٖغلط پروپیگنڈا

ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے لوگوں سے سوشل میڈیا سائیٹوں پر ملیٹںسی سے اور علیحدگی پسندی سے متعلق مواد کو پوسٹ یا شیئر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کا مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی انجام دی جائے گی۔ SSP Shopian On Social Media Use

Stop spreading propaganda on social media: SSP Shopian Tanushree
ایس ایس پی شوپیاں تنوشری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 6:08 PM IST

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پھیلانے سے باز رہیں: ایس ایس پی شوپیاں تنوشری

شوپیاں:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پولیس نے سوشل میڈیا کو جائز طریقے کے استعمال کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ جو بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا،اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے موبائل فونز یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ایکس، یا دیگر پلیٹ فارمز کو ملک دشمن نظریات کی تشہیر کے لیے غلط استعمال نہ کریں۔انہوں نے سوشل میڈیا کو جائز طریقے سے اسعتمال کرنے پر زور دیا ۔

ایس ایس پی شوپیاں تنوشری نے کہا کہ حتی کہ ملک مخالف مواد کو لائک کرنے پر بھی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک مخالف پروپیگنڈے کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے۔ لوگوں کو اس ہدایت پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص دہشت گرد تنظیموں یا علیحدگی پسندوں کے کسی پوسٹ یا مسیج کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کرتا ہے یا شیئر کرتا ہے تو یہ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سوشل میڈیا ہینڈلرس کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پولیس نے تمام تیاریاں کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ سے باز رہیں: ایس ایس پی اونتی پورہ

ان کا کہنا تھا جن لوگوں کو ایسی مسیجز آتی ہیں اور وہ خود ایسا مواد شیئر یا پوسٹ نہیں کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اس کے متعلق فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف بھی تحت قانون کارروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.