ETV Bharat / state

SIA Raids Kashmir شوپیان میں ایس آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی - جموں و کشمیر نیوز

جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع کے علاقوں میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چھاپہ مار کاروائی کی جارہی ہے۔ SIA counduts raids in South Kashmir

SIA Raids in South Kashmir
SIA Raids in South Kashmir
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 8:45 AM IST

Updated : Sep 27, 2023, 11:55 AM IST

SIA Raids Kashmir

سرینگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پلوامہ کے لتر علاقے، شوپیاں ضلع کے شرمال اور ضلع اننت ناگ میں چھاپے مارے گئے انہوں نے کہا کہ پلوامہ کے اے ٹی ایم گارڈ سنجے شرما کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے جسے رواں برس فروری میں نامعلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھاپہ مار کاروائی علی الصبح انجام دی گئی جو ابھی بھی جاری ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے ٹی ایم گارڈ شرما کے قتل کے معاملے کی پہلے پلوامہ پولیس نے تفتیش کی تھی، تاہم بعد میں اس معاملے کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے) کے حوالہ کردیا گیا تھا۔

شوپیاں میں چھاپہ ماری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے کئی مقامات پر بدھ کی علیٰ صبح چھاپے مار کاروائیاں شروع کی گئی ہے جو ابھی جاری ہے۔ زرائع کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ ضلع شوپیاں کے علیال پورہ اور زینہ پورہ علاقوں میں چھاپے مارے جو ابھی بھی جاری ہے۔

زرائع سے معلوم ہوا کہ یہ چھاپے رواں برس کے مارچ مہینہ میں ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے کیس کے حوالے سے ڈالے جارہے ہیں۔ تاہم اس حوالہ سے ابھی تک ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اور چھاپے کن کے گھروں پر مارے گئے اس حوالہ سے ابھی تک تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید پڑھیں: جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

واضح رہے کہ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے اس سے پہلے بھی جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں بالخصوص جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ٹیرر فنڈنگ اور دیگر معاملات کے ضمن میں چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں اور اس دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ جبکہ کئی افراد کی املاک کو منسلک بھی کیا گیا تھا۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے یہ کاروائیاں جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے تعاون سے کی جاتی ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2023, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.