ETV Bharat / state

Historical Jamia Masjid Shopian : ماہ رمضان مساجد اور خانقاہوں میں گہما گہمی

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 3:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کی تاریخی جامع مسجد کا شمار ملک میں بنی تاریخی جامع مسجدوں میں کیا جاتا ہے۔ رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی اس مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Historical Jamia Masjid Shopian

ماہ رمضان مساجد اور خانقاہوں میں گہما گہمی

شوپیاں: ماه رمضان المبارک کو شروع ہوئے 17 دن گزر چکے ہیں۔ اس دوران ماه مبارک کے یہ مبارک دن فرزندانِ توحید نے عبادات میں مشغول رہ کر گزارے۔ مساجد میں نمازیوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ لوگ عبادات میں مشغول ہیں اور مقدس ماہ رمضان المبارک کی نعمتوں اور برکتوں کو حاصل کرنے کے لیے عبادات میں مشغول نظر آرہے ہیں۔ Historical Jamia Masjid Shopian

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کی تاریخی جامع مسجد کا شمار ملک میں بنی تاریخی جامع مسجدوں میں کیا جاتا ہے۔ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی یہ جامع مسجد نمازیوں کی کثرت سے اپنی تنگ دامنی کی شکایت کرنے لگتی ہے۔ رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی اس مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تاریخی جامع مسجد شوپیان سنہ ء1930 سے ء1940 تک یہاں کے مقامی افراد نے بنائی تھی۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگ اس ماہِ مبارک میں زیادہ تر اسی مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں۔ In 1940, the foundation of the mosque was laid

گزشتہ دو سال کورونا وائرس کے بڑھتے قہر اور لاک ڈاؤن کے سبب حکومت نے لوگوں کو گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل تھی اور فرزندان توحید بھی علمائے دین کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں خنداں پیشانی کے ساتھ ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عبادت میں مشغول رہے۔ تاہم امسال وادیٔ کشمیر میں دو سال بعد ماہ رمضان میں اجتماعی عبادات سے مساجد، خانقاہوں، زیارت گاہوں کے درودیوار گونج اٹھے۔ تمام چھوٹی و بڑی مسجدوں میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے کو ملی جہاں باجماعت پنجگانہ نماز و تراویح کا اہتمام کیا گیا۔Jamia Masjid Shopain is of historical significance

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں افطاری کے بازاروں کی رونق دیکھنے جیسی ہوتی ہے۔ بازاروں میں خرید و فروخت کے لیے لوگوں کا ہجوم نظر آتا ہے جس سے ماہِ مبارک کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں۔ Ramadan and Jamia masjid of Shopian

یہ بھی پڑھیں : Zool Festival in Aishmuqam: عیشمقام میں حضرت سخی زین دین ولی ؒ کی زیارت پر "زول" کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.