ETV Bharat / state

شوپیاں تصادم میں چارعسکریت پسند ہلاک - ضلع کے کلورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلورہ نامی علاقے میں جمعے کو ہونے والے تصادم میں چار عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

شوپیاں تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک
شوپیاں تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Aug 28, 2020, 6:28 PM IST

Updated : Aug 28, 2020, 7:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلورہ نامی علاقے میں جمعے کو عسکریت پسند اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں چار عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک عسکریت پسند نے خودسپردگی اختیار کی ہے۔

شوپیاں تصادم میں چار عسکریت پسند ہلاک

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے کلورہ میں چلایا جانے والا عسکریت پسند مخالف آپریشن چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عسکریت پسند نے خودسپردگی کی ہے۔

دفاعی ترجمان نے مزید بتایا کہ مسلح تصادم کی جگہ سے دو اے کے 47 رائفلیں اور تین پستولیں برآمد کی گئی ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے کلورہ میں ہونے والے ایک تصادم میں چار عدم شناخت عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

سپریم کورٹ: بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل خارج

کشمیر کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ 'آج کے تصادم میں البدر کا ضلع کمانڈر شکور پرے اور سہیل بھٹ جو سرپنچ خان محمد کا قاتل ہے، ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

Last Updated : Aug 28, 2020, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.