ETV Bharat / state

Encounter in Shopian: شوپیاں انکاؤنٹر میں دو سویلین زخمی - فورسیز اہلکاروں اورعسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں دو سویلین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

Encounter in Shopian
Encounter in Shopian
author img

By

Published : May 9, 2022, 10:14 PM IST

Updated : May 10, 2022, 7:08 AM IST

شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر میں دو سویلین کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ان میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شوپیاں کے پاندوشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

Encounter in Shopian
Encounter in Shopian

رات 8 بج کر 30 منٹ پر فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیان کے پاندوشن علاقے کو محاصرے میں لے کر یہ تلاشی مہم شروع کی، جس دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے ساتھ ہی انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔

پولیس نے ٹویٹ کر کے جانکاری دی کہ انکاؤنٹر کے دوران دو سویلین زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے۔ فی الحال علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے دمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

Last Updated : May 10, 2022, 7:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.