ETV Bharat / state

LG Meets Slain Rajni Bala Family Members: منوج سنہا نے سانبہ پہنچ کر ہلاک استانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 8:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں 31 مئی کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے سانبہ کے ایک استانی رجنی بالا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہیں آج ایل جی منوج سنہا نے ضلع سانبہ میں ان کے گھر جاکر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ LG Meets Slain Rajni Bala Family Members

lt-governor-meets-family-members-of-rajni-bala-in-samba
منوج سنہا نے سانبہ پہنچ کر مہلوک استانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

سانبہ: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بدھ کے روز جموں کے سانبہ ضلع پہنچے اور وہاں پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ہلاک کی گئی خاتون استانی رجنی بالا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوک استانی کے والدین و دیگر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ LG Meets Slain Rajni Bala Family Members

ایل جی منوج سنہا نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ اُن کی ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رجنی بالا کے شوہر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے سبھی مانگوں کو پورا کرنے کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 31 مئی کے روز ضلع کولگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے رجنی بالا نامی ہندو خاتون استانی پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.