ETV Bharat / state

Senior Citizen Centre Inaugurated ریاسی میں عمر رسیدہ شہریوں کیلئے آشیانہ کا افتتاح

ڈی سی ریاسی نے سیلا علاقے میں اٹل وایو ابھیودے یوجنا اسکیم کے تحت آشیانہ - سینئر سٹیزنز ہوم کا افتتاح کیا۔ DC Reasi inaugurated Senior citizen centre

ریاسی میں بزرگ شہریوں کے لیے ’آشیانہ‘ کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 6:01 PM IST

ریاسی: جموں و کشمیر کے ریاسی کے ڈپٹی کمشنر بابیلا رکوال نے ضلع کے سیلہ علاقے میں 50 بستروں والے ’’آشیانہ سینئر سٹیزنز ‘‘ہوم کا افتتاح کیا۔ سنٹر کا قیام پبلک پیس اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او اور محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے کیا گیا۔ اٹل وایس ابھیودے یوجنا اسکیم کے تحت جموں و کشمیر میں ضلع ریاسی پہلا ایسا ضلع بن گیا جہاں ایک این جی او کے اشتراک اور مرکزی اسکیم کے تعاون سے بزرگ شہریوں کے لئے رہائشی سہولیات تعمیر کی گئی۔ Senior citizen centre inaugurated in Reasi

بزرگ شہریوں کے لیے قائم کیے گئے سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پلوی شرما، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ریاسی۔ راجندر کمار ڈیگرا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ادھم پور و ریاسی اور مظفر خواجہ، چیف فنکشنری پبلک پیس اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن موجود تھے۔ تقریب کے دوران، مظفر خواجہ، چیف فنکشنری (این جی او) نے کہا کہ ’’ہماری این جی او ایسے بزرگوں کی دیکھ بھال کرے گی جو 60 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور جن کا اپنا کوئی نہیں ہے اور انہیں باوقار زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرے گی۔‘‘Ashiana home for senior Citizens inaugurated in Reasi

انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ شہریوں کو مفت رہائش، کھانا، کپڑے، بستر، ٹی وی، ریڈیو، کتابیں، تفریح، صحت اور یوگا تک رسائی کے ساتھ ساتھ مزید بہت سی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ انکی نفسیاتی صحت کے لیے بھی دیگر سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بزرگوں کو بھی تمام سہولیات مہیا کی جائیں: وینکیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.