پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یو ٹی نائب صدر نے ضلع رامبن میں ذونل ایجوکیشن افسر کی چار خالی اسامیوں اور تیس سے زیادہ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول اور ہیڈ ماسٹرز کی خالی اسامیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن کے تعلیمی زون کھڑی اور اکھڑال میں اچانک انچارچ زونل ایجوکیشن افیسران کی موت کی وجہ سے پہلے ہی اساتذہ حضرات غمزدہ ہیں۔ اس کے باوجود بھی ان تعلیمی زون میں پچھلے دو مہینوں سے کسی بھی افسر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔جسکی وجہ سے ان تعلیمی زونز کے اساتذہ پریشانیوں سے دو چار ہیں۔اور ان کی تنخواہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے ایل جی انتظامیہ بشمول کمشنر سیکٹر اسکول ایجوکیشن سے گزارش کئ کہ وہ جلد سے جلد ان تمام تعلیمی زونز میں زونل ایجوکیشن افسران کے خالی پڑی اسامیوں کو پر کریں تاکہ اساتزہ صاحبان اور بچوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ نہ ہوں۔
اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے ہیڈ ماسٹرز 'زونل ایجوکیشن اور پرنسپل صاحبان کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے جلد سے جلد ڈی پی سی کی مانگ کی ۔چونکہ خالی اسامیوں کی پر نہ ہونے کی اصلی وجہ بھی یہی بتایا۔
اسکے علاوہ یو ٹی نائب صدر نے اندراگاندھی یونیورسٹی کے حکام پر اساتذہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوۓ کہا کہ پچھلے دو سال سے ایگنو اتھارٹی کی طرف سے اساتذہ کی بی ایڈ کی اسائمنٹ نمبرات کو بنا کسی وجہ کے ابھی تک گریڈ کارڈ پر اپ ڈیٹ نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کی کئی ذہنی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا انکی بی ایڈ ڈگری ٹائم پر نہ آنے کی وجہ سے انکی پروموشن میں رکاوٹ آرہی ہے۔
یو ٹی نائب صدر گل زبیر ڈینگ نے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر جناب ارون منہاس سے ایک بار پھر گزارش کرتے ہوۓ معاملہ کی سنگین نوعیت کو سمجھتے ہوۓ اساتذہ کی جزبات کو سمجھنے کی از خود گزارش کئ ہے ۔
اور اگنو حکام پر اپنا تجربہ بروکار لاتے ہوۓ اس دیرینہ مانگ کو بنا دیری کے پورا کرنے کا دباؤ بنائیں۔بصورت دیگر اساتذہ اپنی جائز مانگوں کو حل کرنے کے لۓ پر امن اتجاج کر نے پر مجبور ہو جائیں گے جسکی تمام تر زمے راری حکام پر عائد ہوگی۔