رامبن: پیر کے دن علی الصبح رامبن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے کے قریب گیس سلینڈروں سے بھرا ایک ٹرک گہری کھائی میں گر گیا۔ اس حادثے میں کم از کم دو افراد کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق صبح 4:00 بجے کے قریب بیٹری چشمہ کے قریب ایک گیس سلنڈر سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں جا گرا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد پولیس، کیو آر ٹی اور فوج کے آر او پی نے مشترکہ طور پر بچاؤ آپریشن شروع کیا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا کہ بچاؤ آپریشن ہنوز جاری ہے اور لاشوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔ Truck Carrying LPG Cylinders Met with Accident in Ramban