ETV Bharat / state

Houses Collapse in Ramban رامبن میں دراڑیں پڑنے سے تین مکان منہدم

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:31 PM IST

رامبن کے رامسو علاقہ میں تین مکان دراڑیں پڑنے سے گر گئے ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ان کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ Houses Collapse in Ramban

Etv Bharat
Etv Bharat
رامبن میں دراڑیں پڑنے سے تین مکان منہدم

رامبن: رامبن ضلع میں بھی جوشی مٹھ جیسی تصویریں سامنے آرہی ہیں۔ رامبن کے رامسو علاقے میں 6 فروری کو تین مکان دراڑیں پڑنے سے گر گئے ہے۔تاہم دراڑیں کی وجہ مختلف ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہاں 4 لیننگ سڑک کا کام جاری ہے،جس کے لیے کمپنی نے پہاڑ کو کھودا، جس کے سبب پہاڑی سے مٹی پھسلنے لگی اور 3 مکان گر گئے۔ حکام نے متاثرہ کنبوں کو گورنمنٹ اسکول میں شفٹ کر دیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں 3 سے چار مکانات خطرے میں ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے ان کی بازآبادکاری کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کے ٹھا ٹھری علاقہ میں 21 مکانوں میں دراڑیں پڑنے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔ ٹھاٹھری علاقہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مزید پڑھیں:Cracks in houses in Doda ڈوڈہ میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال، متعدد مکانوں میں دراڑیں

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جیولوجیکل سروے آف انڈیا کی ایک ٹیم کو ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقے میں صورتحال حالت کا جائزہ لینے کے لیے بھیجی ہے۔حکومت کے مطابق ٹیم جلد ہی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اس دوران پورے علاقے کو خالی کرایا گیا ہے۔ضلع انتظامیہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ انتظامیہ اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم اس مقام پر موجود ہے جہاں 21 مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ضلع کے ٹھاٹھری علاقے کی نئی بستی میں جوشی مٹھ جیسی دراڑیں نمودار ہوئی ہیں اور پہلے ہی 19 گھر اس کی زد میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.