رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ بانہال کے قریب ٹاٹا موبائل گاڑی کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔ رام بن پولیس نے فوت ہوئے موٹر سائکل سوار کی شناخت 19 سالہ احرار احمد ولد محمد یوسف تانترے ساکنہ عشر، بانہال کے طورپر کی ہے۔ Ramban Accident Motorcyclist Killed
حکام نے بتایا کہ حادثہ کے فوراً بعد خون میں لت پت نوجوان کو فوری طور ایمرجنسی اسپتال بانہال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی نوجوان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی شروع کی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔ Road Accident in Banihal Motorcyclist Killed
مزید پڑھیں: Road Accident In Ramban رامبن رامسو میں سڑک حادثہ، سات افراد زخمی
رام بن پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا۔