ETV Bharat / state

PDP on State Land Eviction Order: سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر پی ڈی پی برہم

پی ڈی پی نے حکومت سے سرکاری اراضی کو خالی کرنے سے متعلق جاری کیے گئے سرکیولر کو فوری طور واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر پی ڈی پی برہم

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:54 PM IST

سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر پی ڈی پی برہم

رام بن: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) رام بن یونٹ کی جانب سے ضلع صدر مقام میں ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی لیڈران نے سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے حکمنامہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے طول ارض میں سرکاری حکمنامہ کے خلاف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔JK State Land Eviction Order

پی ڈی پی (رام بن یونٹ) کے جنرل سیکریٹری امتیاز احمد شان نے ضلع صدر مقام رام بن میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شان نے کہا: ’’جموں کشمیر کے شہریوں کو سرکاری اراضی، کاہچرائی سے بے دخل کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکمنامہ سے لوگوں کو خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

امتیاز احمد شان نے پارٹی دفتر میترہ، رام بن میں ذرایع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور حکمنامہ کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا: ’’اگر جموں و کشمیر حکومت نے فوری طور سرکاری ارضی سے متعلق جاری حکمنامہ کو واپس نہ لیا تو پی ڈی پی احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔‘‘ شان نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں کشمیر کے باشندے پہلے ہی مرکزی سرکار، یو ٹی انتظامیہ کی عوام کُش پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔‘‘

شان نے مزید کہا کہ ’’لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیے جانے کے بعد سرکاری اراضی بشمول روشنی ایکٹ کے تحت خریدی گئی زمین کاہچرئی وغیرہ سے لوگوں کی بے دخلی کے لیے انتظامیہ کے ایماء پر متعلقہ تحصیلداروں نے لسٹ تیار کرکے شائع بھی کر دی ہے جس سے پوری جموں کشمیر میں خاص کر خط چناب کے تینوں اضلع - رام بن ، ڈوڈہ اور کشتواڑ میں غریب لوگوں میں خوف اور دہشت کا محول پیدا ہو گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Political parties on State Land Eviction اسٹیٹ لینڈ کو واپس لینے پر سیاسی جماعتیں برہم

انہوں نے کہا روشنی ایکٹ 2005 ریاستی سرکار کے دونوں ایوان میں اکثر یت سے پاس ہونے کے بعد ہی سرکاری ارضی پر مالکانہ حوقع دیے گئے تھے اور لوگوں نے سرکار خزانہ میں رقم بھی جمع کی ہے تاہم اسکے باوجود لوگوں کو اراضی سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے ’’غیرجمہوری اور عوام مخالفت‘‘ حکمنامہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر، سبھی غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں نے اس حکمنامہ کی سخت مخالفت کی ہے جبکہ بعض اضلاع میں احتجاج بھی منعقد ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.