ETV Bharat / state

Accident in Ramban سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور ہلاک - رامبن کے کاؤباغ میں حادثہ

رامبن میں سرینگر جموں شاہراہ پر اوئیل ٹینکر حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن واگن بانہال کے طور پر ہوئی ہے۔ accident on Srinagar-Jammu highway

سرینگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور ہلاک

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 11:06 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح کاو باغ رامبن کے نزدیک اوئیل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق کاو باغ رام بن میں پیر کی صبح اوئیل ٹینکر زیر نمبر (JKO2BE 6628) کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوا۔ نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت امتیاز احمد ولد قیوم وانی ساکن واگن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

واضح رہے کہ 27 جنوری کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے شاہدرہ شریف میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئی اس دردناک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ اس حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں و پولیس اہلکاروں نے ہلاک ہوئے شخص اور زخمیوں کو پی ایچ سی تھنہ منڈی پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajouri Road Accident راجوری میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.