رامبن: نیشنل کانفرنس حلقہ انتخاب رامبن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے آج کمیونٹی ہال میتراہ رامبن میں ایک اجلاس منعقد NC Meeting In Rambanکیا۔اجلاس کی صدارت تنظیم کے ضلع صدر سجاد شاہین نے کی، جبکہ صوبائی نائب صدر و سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر چمن لال بھگت مہمانِ خصوصی تھے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل و مشکلات، حلقہ انتخاب رامبن کی پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ تعمیر و ترقی کے فقدان معاملات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کردہ حد بندی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ حالیہ مسودہ نوٹیفکیشن پر عوام میں شدید ناراضگی کے سلسلے میں بحث کی گئی۔ ضلع صدر رامبن سجاد شاہین نے کہا کہ مسودہ نوٹیفکیشن اس خطے کے لوگوں کی علاقائی، جغرافیائی، سماجی اور سیاسی امنگوں کو مدنظر رکھے تیار نہیں کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گول سنگلدان حلقہ کا مطالبہ عوام کر رہے تھے وہیں پوگل پرستان کو نئے مسودے میں دو اسمبلی یعنی رامبن اور بانہال میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
این سی کے ضلع صدر نے کہا کہ ھد بندی کمیشن نے بغیر عوام کی علاقائی، جغرافیائی، سماجی اور سیاسی امنگوں کو مدنظر رکھ کر مسودہ تیار کیا، جس سے نہ صرف اختلاف پیدا ہوئے ہے بلکہ حد بندی کمیشن جیسے آزاد اداروں کی ساکھ، غیرجانبداری اور جواب دہی پر عوام کے اعتماد کھو دیا ہے۔ضلع صدر نے حد بندی کمشن سے نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ اس علاقے کے لوگوں کے ساتھ انصاف ملے۔