ETV Bharat / state

رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام - معاملات کا نپٹارہ

ضلع بھر میں قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعہ 1645 معاملات میں سے 1358 معاملات کا نپٹارہ کیا گیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر تمام ممبران موجود تھے۔

رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 12, 2021, 6:07 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کئی کیسز کا نپٹارہ کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (رامبن) حق نواز زرگر اور ایڈیشنل سیشن جج سرندر سنگھ نے کی۔

رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام

بانہال، گول اُکھڑال اور بٹوٹ کے مجسٹریٹز کے اشتراک سے قومی لوک عدالت منعقد کیا گیا۔ قومی لوک عدالت منعقد کرنے میں بار ایسوسی ایشن رامبن کے ممبران کی معاونت کی۔

اس مواقع بر بار ایسوسی ایشن کے صدور اور دیگر تمام ممبران کے علاوہ بھاری تعداد میں مؤکل موجود تھے۔

ضلع بھر میں قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعہ 1645 معاملات میں سے 1358 معاملات کا نپٹارہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پچیس ہزار مقدمات کو لوک عدالتوں میں باہمی تعاون سے حل کیا گیا: جسٹس ماگرے

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (رامبن) کی سیکریٹری پوجا گپتا نے کہا کہ لوک عدالتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے لیگل سروس اتھارٹی رامبن قصبوں اور دیہی علاقوں میں بیداری کیمپ منعقد کرکے لوگوں کو ان عدالتوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے بیدار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.