ETV Bharat / state

Locals Stopped Construction Work: رامبن میں شاہراہ کے کاموں کو مقامی لوگوں نے رکوادیا - قومی شاہراہ کے تعمیری کاموں پر سوال اٹھنے لگے

مقامی لوگوں نے رامبن کیفٹریا موڑ کے قریب شاہراہ کے کاموں کو رکوادیا۔ مقامی افراد نے کیفٹریا موڑ کے پاس بنائے جارہے ٹیوب ٹنل کے کاموں کو نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ہی پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ Locals Stopped Construction Work

رامبن میں شاہراہ کے کاموں کو مقامی لوگوں نے رکوادیا

author img

By

Published : May 24, 2022, 5:32 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں۔سرینگر قومی شاہراہ کے تعمیری کاموں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ آج مقامی لوگوں نے رامبن کیفٹریا موڑ کے قریب شاہراہ کے کاموں کو رکوادیا۔ مقامی لوگوں نے نیشنل ہائے وے اتھارٹی اف انڈیا پر بھارت کنسٹرکشن سے ڈی ایم آر کمپنی کو دیے گئے کاموں میں حفاظت سے متعلق انتظامات کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ Locals Stopped Construction Work

رامبن میں شاہراہ کے کاموں کو مقامی لوگوں نے رکوادیا

مقامی افراد نے کیفٹریا موڑ کے پاس بنائے جارہے ٹیوب ٹنل کے کاموں کو نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ہی پورا کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اس کی ذمہ داری دوسری کمپنی کو دی گئی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ مزید نجی کاری کے ذریعہ ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے کیونکہ ایسا کرنا عوام اور مزدوروں کے لیے نقصاندہ ثابت ہوگا۔ وہیں لیبر قوانین کی پاسداری کے لیے ٹھوس اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Road Accident In Ramban: رامبن میں سڑک حادثہ، دس افراد زخمی

نیشنل کانفرنس کے رہنما عارف وانی نے ضلع انتظامیہ و لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے تعمیری کاموں کے لیے سب لیٹ نظام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری کام انجام دیا جاسکے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.