ETV Bharat / state

Protest in Ramban لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ

گاندھری بھٹنی، رام بن کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کئی روز قبل سڑک دھنسنے کے سبب طلبہ کو اسکول، ملازمین کو دفاتر آنے جانے اور عام لوگوں کو روز مرہ کے کام کاج انجام دینے میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 11:23 AM IST

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن کے گاندھری بھٹنی علاقے کو ضلع صدر مقام سے جوڑی والی سڑک گزشتہ ماہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ڈہہ گئی تھی۔ قریب تین ہفتے گزرنے کے بعد سڑک کو بحال نہ کرنے کے خلاف گاندھری بھٹنی علاقے کے درجنوں لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لنک روڈ کو فوری طور بحال کرنے کی مانگ کی۔Link Road in Ramban Closed Due to Landslide not restored

لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ

احتجاج میں شامل مرد و زن، پیر و جواں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ’’پسماندہ علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز‘‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق کئی دنوں سے سڑک دھنسنے کے سبب طلبہ کو اسکول، ملازمین کو دفاتر اور عام لوگوں کو روز مرہ کے کام کاج میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔ Gandhri Bhatti Residents staged Protest

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک ڈہہ جانے کے سبب لوگوں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر پُر خطر اور پہاڑی راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے جس سے جانی خطرہ لاحق رہتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور سڑک کی مرمت کے حوالہ سے کام شروع نہ کیا گیا تو وہ سرینگر جموں شاہراہ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ Gandhri Bhatti link road Closed Due to Landslide

ادھر، احتجاج کی اطلاع موصول ہونے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن، ہربنس لعل شرما، موقع پر پہنچے اور انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد سڑک کو دوبارہ بحال کرنے کے حوالہ سے اقدامات اٹھائیں گے۔ اور اگلی بار جب وہ علاقے میں آئیں گے تو گاڑی میں سوار ہوکر آئیں گے۔ اے ڈی سی کی یقینی دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔Gandhri Bhatti link road not restored yet

For All Latest Updates

TAGGED:

Ramban News
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.