رام بن: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے پہاڑی ضلع رام بن کے میتراہ علاقے میں ترنگا ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ BJP Organised Tiranga Rally in Rambanاس سے قبل پارٹی کارنان و لیڈران نے پارٹی دفتر میتراہ پر ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ میٹنگ میں بی جے پی کے خطہ چناب کے انچارج اور سینئر لیڈر شکتی سنگھ پریہار سمیت درجنوں کارکنان و لیڈران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیتے ہوئے ضلع رام بن سمیت خطہ چناب کے دیگر اضلاع میں بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ Har Ghar Tiranga Campaign in JK میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پریہار نے کہا کہ ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی لیڈران و کارکنان بھی متحرک ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے سماجی رابطہ گاہوں پر پروفائل فوٹو کے بجائے قومی پرچم کی تصویر اپلوڈ کرنے کی تلقین کی ہے۔ Har Ghar Tiranga Campaignاس ضمن میں سرکار سمیت سیاسی جماعتوں خصوصاً بی جے پی کی جانب سے خصوصی مہمیں شروع کی گئی ہیں۔