رام بن: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ضلع ادھمپور کے چنینی میں گزشتہ روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں ضلع رام بن کی سنگلدان جامع مسجد کے امام مولانا عبدالحمید رضوی، انکے والدین اور بھانجے سمیت سبھی افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک ہی کنبے کے چار افراد کی ہلاکت کی خبر سنگلدان علاقہ پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ Last Rites of Cleric performed in Ramban
حادثہ میں فوت ہوئے سبھی افراد کو سنگلدان، رام بن پہنچایا گیا جہاں انہیں پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔ انکی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ادھر، اس حادثہ پر ضلع انتظامیہ سمیت سینئر سیاسی رہنمائوں نے بشمول سابق وزراء اعلیٰ غلام نبی آزاد، عمر عبداللہ سمیت سیاسی، سماجی اور تاجر انجمنوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔Udhampur Road Accident