ETV Bharat / state

Five Residential Houses Gutted in Ramban: پوگل پریستان، رام بن میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر - پوگل پرستان علاقے میں آتشزدگی

ضلع رام بن کے پوگل پرستان علاقے میں آتشزدگی Five Residential Houses Gutted in Rambanکے سبب پانچ رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

پوگل پریستان، رام بن میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 5:20 PM IST

پہاڑی ضلع رام بن میں سب ڈویژن رامسو کے پنگلوکا، پوگل پرستان میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران پانچ رہائشی مکان خاکستر ہو گئے، Five Residential Houses Gutted in Rambanوہیں کئی دیگر مکانات کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آتشزدگی کے سبب اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

پوگل پریستان، رام بن میں آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں سہ پہر ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جسے قابو کرنے کے لیے مقامی باشندوں نے خوب مشقت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر اکڑال، پوگل پرستان علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی آفس نہ ہونے کے سبب آگ نے تباہی مچا دی۔ انہوں نے کہا: ’’اگر علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی خدمات ہوتی، تو آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا جاتا، آگ کے سبب اتنا نقصان نہ ہوتا۔‘‘

انہوں نے مزیدکہا کہ علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی نہ ہونے کی وجہ سے قریب تیس کلومیٹر دور بانہال سے فائر سروس گاڑیوں کو پنگلوکہ مالیگام روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا: ’’جب تک بانہال سے فائر سروس گاڑیاں علاقے میں پہنچیں، آگ نے پانچ رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔‘‘ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز خدمات کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.