ETV Bharat / state

رامبن: ریچھ کے حملے میں ایک شخص ہلاک

50 سالہ شخص بھیڑ، بکریوں کو جنگل میں چرانے گیا تھا، تبھی جنگلی ریچھ نے حملہ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔

bakerwal
bakerwal
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 7:32 AM IST

Updated : Jul 19, 2020, 1:10 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے تحصیل کھڑی کے علاقہ منگت میں خون خوار ریچھ کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
پولیس ذرائع کے کے مطابق گزشتہ شام تحصیل کھڑی کے علاقہ منگت کے ٹاپ چنگل میں عبدالرشید بکروال (50) ولد لال بکروال ساکنہ ریائسی اپنے بھیڑ بکریاں چرا رہا تھا کہ اچانک خون خوار ریچھ نے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

مقامی لوگوں کے شور سے جنگلی درندہ بکروال کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔ لوگوں نے فوری طور پر زخمی شخص کو مقامی پی ایچ سی منگت منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

علاقے میں جنگلی جانور کی حملے سے لوگ زبردست خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ محکمہ ؤالڈ لایف اس خون خوار درندے کو پکڑ کر مزید انسانی اور مالی نقصان سے بچانے میں اپنا رول نبھائیں۔

Last Updated : Jul 19, 2020, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.