ETV Bharat / state

Search Operation In Rajouri راجوری میں لگاتار نویں روز تلاشی آپریشن جاری، ابتک 55 افراد گرفتار - Target Killing In Kashmir

راجوری میں لگاتار نویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اور ابتک زائد از 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔Anti militancy operation in Rajouri

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:16 PM IST

راجوری : راجوری میں لگاتار نویں دن بھی تلاشی آپریشن جاری رہا اور اب تک 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو منگل کے روز سی آر پی ایف اہلکاروں نے تربیت دی۔ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جگہ جگہ بینکرس بنائے جارہے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ Search Operation In Rajouri

اطلاعات کے مطابق راجوری میں لگاتار نویں روز بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا جس دوران متعدد افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر راجوری کے ایک درجن علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے پہرے بٹھائے ہیں اور وہاں پر مشتبہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے ۔Anti militancy operation in Rajouri

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا اور ابتک زائد از 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے دور افتادہ علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے لگاتار آپریشنز جاری ہیں جس دوران مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر اُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔

راجوری میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر نہ صرف اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی بلکہ جگہ جگہ موبائیل بینکرس تعمیر کیے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔Crpf In rajouri

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں کے بعد اقلیتوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے جس کو ختم کرنے کی خاطر جگہ جگہ سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جارہا ہے۔ راجوری ضلع کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا جبکہ ڈانگری راجوری میں شہری ہلاکتوں میں ملوث عسکریت پسندوں کو بڑے پیمانے پر تلا ش شروع کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی مدد و اعانت فراہم کرنے والے افراد کی بھی تلاش جاری ہے اور منگل کے روز بھی کئی مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا۔Target Killing In Kashmir

مزید پڑھیں: Weapons Provided to VDC Members راجوری میں وی ڈی سی ممبران کو جدید اسلحہ فراہم

دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں اور فورسز کی مدد سے راجوری حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کیس کے سلسلے میں اب تک پوچھ تاچھ کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں سے زائد از 55 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم کو حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ تاچھ کے دوران کچھ اہم لیڈز بھی ملی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ راجور کے ڈانگری گاؤں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں سات افراد از جان جبکہ چودہ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.