ETV Bharat / state

Rajouri Firing Incident 'اگر حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کی گئی تو ہم گاؤں چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے' - راجوری اردو نیوز

راجوری حملے کے متاثرین نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی نشاندہی کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:48 AM IST

راجوری حملہ کے متاثرین

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری حملے کے متاثرین نے پیر کو مقامی سرپنچ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس منعقد کی اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر حملہ آوروں کی نشاندہی نہیں کہ گئی تو وہ گاؤں چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دیئے گئے معاوضے کو بھی واپس کردیں گے۔ یاد رہے کہ یکم جنوری کو جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ڈانگری گاؤں میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے کئی گھروں پر حملہ کردیا تھا جس میں کئی بے گناہوں کی موت واقع ہوئی تھی۔

راجوری حملے کے متاثرین نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں نا ہی ملازمت کی ضرورت ہے اور ناہی ہمیں پیسے کی ضرورت ہے۔ ہمیں عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تو ہم اس گاؤں سے نقل مکانی کرکے کہیں اور چلیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس معاملے میں ابھی تک عسکریت پسندوں کے شامل ہونے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کو جلد از جلد سزائے موت دی جائے اور ان عسکریت پسندوں کے ساتھ ملوث مقامی لوگوں کو بھی بے نقاب کیا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.