راجوری: سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ میں دس سالہ بچی بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ بچی کو فوری طور زخمی حالت میں تھنڈی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت مستحکم تاہم انہیں میڈیکل میڈیکل چیک اپ کے بعد ہی اسپتال سے رخصت کیا جائے گا۔ Minor Girl Electrocuted in Thana mandi Rajouri
بچی کے والد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انکی دختر گھر کے نزدیک ہی مویشی چَرانے کے لئے دیگر افراد کے ہمراہ گئی تھی جہاں وہ بجلی ترسیلی لائن کے راست رابطے میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ بچی کے والد نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ بجلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’علاقے میں بجلی ترسیلی لائنز زمین سے کافی قریب سے چھو کر گزرتی ہیں جن کی مرمت کے لیے کئی بار محکمہ کو درخواست کی جنہوں نے اسے ان دیکھا کر دیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے علاقے میں کئی اموات ہو چکی ہیں جبکہ متدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بجلی ترسیلی نظام مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: Minor Girl Drowned In Anantnag: عشمقام میں 8 سالہ بچی غرقاب