راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں آج ملک کے سابق صدر اور مسائل مین کے نام سے مشہور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں خراج تحسین پیش کی گئی۔
اس دوران ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام تنظیم کی جانب سے سجرکاری مہم بھی چلائی گئی جس کے تحت جےپور کے موتی ڈونگری روڈ علاقے میں واقع مسجد اور چار دروازہ علاقے میں واقع شاکر صاحب قبرستان میں متعدد درخت لگائے گئے۔
مزید پڑھیں:
ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی: جانیے ان کی حصولیابیاں اور خدمات
اس دوران تنظیم کے صدر محمد آصف دعودی نے کہا کہ جس طرح سے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے اپنی تعلیم کے بنا پر پورے عالم بھر میں اپنا اور بھارت کا نام روشن کیا اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی باتوں کو اپنی زندگی میں اتاریں اور زندگی کو بہتر بنائے۔ وہیں اس موقع پر تنظیم کے عہدیدار، ذمہ داران اور متعدد ممبران موجود رہے۔
وہیں بی جے پی دفتر میں بھی آج اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کی گئی، جہاں بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش پونیا سمیت دیگر لوگوں نے اپنے خیالوں کا اظہار کیا۔