اجمیر: ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں مسلم ویلفیئر ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے تقریبا 300 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ریاست کی سابق وزیر تعلیم نسیم اختر انصاف نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔ اس کے علاوہ وقف ترقیاتی کونسل کے رکن عرفان چودھری بھی شریک تھے۔ Muslim Welfare Educational Association
اجمیر شہر کے جواہر رنگ منچ پر منعقدہ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ بیس برسوں سے مسلم ویلفیئر ایجوکیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ پروگرام منعقد کیا جاتا رہا ہے۔ اس تقریب میں ان مسلم طلبا و طالبات کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہو۔ رواں برس اس تقریب میں 300 طلبا کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ انجمن کے عہدیداران بھی تقریب میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں:118th URS Mubarak اجمیر عرس کے انتظامات سے متعلق اہم میٹنگ