راجستھان کے شہر اجمیر کے مدار ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر ایک لڑکی کی لاش Body of Girl Found on Railway Track ملنے سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔اطلاع موصول ہونے کے بعد جی آر پی کی ٹیم موقع واردات پر پہنچی۔
جی آر کی ایس ایچ اوسشیلا بشنوئی کا کہنا ہے کہ اسٹیشن ماسٹر نے مدار ریلوے اسٹیشن کے ٹرک پر ایک لڑکی کی لاش پڑی ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اس کے بعد جی آر پی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
لڑکی کی عمر 20 سال بتائی جارہی ہے۔ فی الحال لڑکی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر جے ایل این اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا ہے۔
لڑکی کی لاش ملنے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ایسے میں پولس ہر پہلو پر نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔