پٹھان کوٹ: فوجی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاک بھارت سرحد پٹھان کوٹ میں ایک مرتبہ پھر ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد مستعد فوجی اہلکاروں نے اس پر گولیوں کے پانچ راؤنڈ داغے۔ Drone on Indo Pak Border
موصولہ اطلاعات کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے بامیال کی این ٹی پی پوسٹ کے ستون نمبر 7/2 کے قریب ڈرون کو دیکھا، جس کے بعد بی ایس ایف کے مستعد جوانوں نے ڈرون پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ڈرون واپس پاکستان چلا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد کوئی بھی مشکوک شئ برآمد نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: Drone Activity in LOC: سرحدوں پر ہر جگہ ڈورون کا خطرہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی ایس ایف