ETV Bharat / state

وکست بھارت سنکلپ کے تحت نورپورہ ترال میں پروگرام کا اہتمام

Viksit bharrat sanklp yatra ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ وکست بھارت یاترا کے تحت منعقد پروگرامز کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری فراہم کرنا ہے۔

viksit-bharrat-sanklp-yatra-programme-at-noorpora-tral
وکست بھارت سنکلپ کے تحت نورپورہ ترال میں پروگرام کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 7:51 PM IST

وکست بھارت سنکلپ کے تحت نورپورہ ترال میں پروگرام کا اہتمام

ترال( پلوامہ):وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت آج نورپورہ میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس کی قیادت ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی، جبکہ اس موقع پر اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال،ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور ضلعی سطح کے تمام آفیسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اپنے مطالبات پیش کیے جن کو افیسران نے غور سے سنا اور ان پر ہمدردانہ غور و خوض کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وہیں مختلف محکموں سے مستفید ہونے والوں نے "میری کہانی میری زبانی " کے تحت اپنی کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں، جس میں یہ بتایا گیا کہ کس طرح حکومتی اسکیموں نے ان کی زندگیوں کو مثبت طور پر تبدیل کیا۔ اجوالا اور زراعت سے فائدہ اٹھانے والوں میں کٹس تقسیم کیے گئے۔
ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے کردار کو تسلیم کیا اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ پہل ملک کو ترقی کی طرف لے جائے گی۔

مزید پڑھیں:

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ وکست بھارت یاترا کے تحت منعقد اس پروگرام کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ہے اور ضلع پلوامہ میں صد فیصد نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں اور جس طرح عوامی شرکت ان پروگراموں میں ہو رہی ہے اسے یہ بات ظاہر ہے کہ عوام کو ان پروگراموں سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.