ETV Bharat / state

Tral road in shambles: نودل ترال سڑک انتہائی خستہ - ترال علاقے میں خستہ حال سڑک

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں خستہ حال سڑک کے باعث دکانداروں کو سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 3:34 PM IST

نودل ترال سڑک انتہائی خستہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : گزشتہ برسوں کے دوران اگرچہ ترال علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کیے گئے جس کا اعتراف مقامی لوگ بار بار کر رہے ہیں تاہم اس سب کے باوجود ترال کو سرینگر جموں شاہراہ سے ملانے والی اہم رابطہ سڑک ترال - نودل روڈ خستہ حالی کی شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز کو بھی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑتا ہے۔

نودل کے باشندوں کے مطابق اس سڑک پر جگہ جگہ گہرے گھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اگرچہ اس رابطہ سڑک کی چند سال قبل ہی میگڈمائزیشن انجام دی گئی تھی تاہم کئی مقامات پر میکڈم اکھڑگیا ہے اور وہاں بڑے بڑے اور گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں پانی جمع ہوتا ہے جس سے نہ صرف راہگیروں بلکہ مقامی دکانداروں کو بھی زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Zradi Had Tral Road in Shambles: سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے بار ہا متعلقہ حکام کی اس بارے میں توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی اور کئی بار زبانی و تحریری طور پر گزارشات کیں جو بے سود ثابت ہوئیں۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ بڑے اور گہری گڑھوں میں جمع پانی سے اٹھنے والی عفونت سے مقامی باشندوں خاص کر دکانداروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بدبو اور عفونت کے باعث خریدار اس مارکیٹ میں ایک لمحہ بھی ٹھہرنا برداشت نہیں کرتے جس کا خمیازہ مقامی دکانداروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے سڑک کی تجدید مرمت کی مانگ کی ہے تاکہ حادثات سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.