ETV Bharat / state

ترال میں تین مشتبہ افراد اسلحہ سمیت گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 9:26 AM IST

Updated : Dec 26, 2023, 9:39 AM IST

Three suspected persons arrested in Tral Pulwama جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں فوج نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اور ساتھ ان کے قبضہ سے اسلحہ وگولہ باردو برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

Three suspected persons arrested
Three suspected persons arrested

پلوامہ: فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے جنوبی کشمیر کے ترال سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج کی 42 آر آر نے جموں وکشمیر پولیس کے تعاون سے جنوبی قصبہ ترال کے پانزو اور گامراج علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا جس کے دوران دونوں مقامات سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان مشتبہ افراد کے قبضے سے دو پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو ان دو علاقوں میں عسکریت پسندوں کے چھپے رہنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

Three persons arrested
Three persons arrested

فوج نے مزکورہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی ضبطی کو اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ ایک اعلی فوجی آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گرفتار کیے گیے افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اس حوالے سے مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہےکہ پلوامہ کے ترال علاقے کو پہلے ہی کافی حساس سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی بڑے پیمانے پر ہوتی تھی تاہم اب صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ اس سے پہلے عسکری کاروائیوں کے لئے پلوامہ ترال کافی مشہور تھا۔ اور حزب المجاہدین کا مشہور و معرورف کمانڈر برہان وانی بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتا تھا جس کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں کئی دنوں تک ہڑتال اور بند کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں: فوجی سربراہ کا دورہ پونچھ، ملیٹینٹ مخالف آپریشن کا جائزہ لیا

Last Updated : Dec 26, 2023, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.