ETV Bharat / state

Pulwama Tennis Ball Cricket پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپیئن شپ کا آغاز

author img

By

Published : Nov 14, 2022, 2:57 PM IST

جنوبی کشمیر کے اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے کھیل سرگرمیاں سرما میں بھی جاری ہیں۔ Pulwama Tennis Ball Cricket Championship

پلوامہ میں ٹینس بال کرکٹ چمپیئن شپ کا آغاز

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر سپورٹس کونسل اور جے کے ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ڈسٹرکٹ ٹینس بال کرکٹ چمپین شپ 2022-23 کا انعقاد عمل میں لایا۔ کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر پلوامہ محمد اشرف نے کیا۔ Tennis Ball Cricket championship in Pulwama

اس موقع پر اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ کے منیجر بشیر احمد، جاوید اقبال، ڈسٹرکٹ پلوامہ ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ محمد شفیع ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وانی حنان کے علاوہ دیگر کئی افراد موجود تھے۔ کرکٹ مقابلہ سے قبل ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے کھلاڑیوں پر پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ دو روز تک جاری رہنے والی اس چمپیئن شپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ جبکہ کھلاڑیوں میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے کہا ’’اس چمپیئن شپ کی فاتح ٹیم 15 نومبر سے شروع ہونے والی یوٹی یول ٹینس بال کرکٹ چمپیئن شپ میں حصہ لے گی۔‘‘ لڑکیوں کا پہلا میچ سی سی آئی ای نیوہ اور ڈگری کالج پلوامہ کی طالبات کے مابین کھیلا گیا۔ اس طرح کے اوپن ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر کھلاڑیوں نے جموں وکشمیر سپورٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں لڑکیوں کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.